آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لینا صحت کے لئے نقصان دہ ہے،امریکی ماہرین

منگل 29 جولائی 2014 06:23

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)امریکی ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ سات گھنٹے سونا صحت کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے مگر آٹھ گھنٹے سے زیادہ نیند لینا صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایریزونا یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معمول سے زیادہ نیند لینا بھی دراصل حفظان صحت کے خلاف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے کی نیندصحت کے لئے بہترین ہے اور اس سے قبل از وقت موت کے خطرات بھی کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونے والے افراد دماغی کمزوری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :