چین کے بعض انتہا پسند عراق میں پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا امکان ہے ،چین معاملہ باعث تشویش ہے ، سائیک

منگل 29 جولائی 2014 06:29

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) چین نے کہا ہے کہ چین کے بعض مسلم شہریوں کا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے عراق میں پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی نمائندے سائیک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو عراق اور شام میں جاری بحران میں انتہا پسند گروپوں کے کردار پر گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں متعدد بھڑکتے ایشوز نے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو رہنے کے ٹھکانے فراہم کئے خصوصاً شام میں جاری لڑائی نے مختلف ممالک سے تربیتی کیمپ فراہم کئے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد اسلامی ممالک ، یورپ ، شمالی امریکہ اور چین سے آئے ہیں اور شام میں تربیت حاصل کرتے ہیں اور جب واپس اپنے ممالک جاتے ہیں تو وہ اپنے ملک کے لئے سکیورٹی خطرہ اور متعدد چیلنجز کا باعث بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں سے واضح ہورہا ہے کہ ایک سو سے زائد چینی مسلم اس وقت عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں پرتشدد واقعات میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین کیلئے یہ بات چیت تشویش کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ ہم معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح کوشاں بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :