وادی نیلم ،نواحی علاقے شاؤنٹر کے مقام پر چار جوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ، تین سگے بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ایک کی تلاش جاری

منگل 29 جولائی 2014 06:18

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)وادی نیلم کے نواحی علاقے شاؤنٹر کے مقام پر گرمی سے تنگ چار جوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ تین کی لاشیں جو سگے بھائی تھے کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ایک کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے نواحی علاقے شاؤنٹر کے مقام پر گرمی اور شدید بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ چار جوان دریائے نیلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ قریب ہی عوام حلقہ نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ تین لاشیں نکال لی ہیں جو سگے بھائی تھے ایک کی تلاش جاری ہے تینوں بھائیوں کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ۔