آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

منگل 29 جولائی 2014 06:29

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت سڈنی میں واقع اوبرن گیلی بولو جامع مسجد میں جمعہ الوداع کے موقع پر لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اذان کی آواز بلند ہونے پر مسلمان کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر مسجد کے باہر جمع ہونے والے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع کا انتظار سالہا سال سے کررہے تھے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تاریخی موقع کو کیمروں کی آنکھ اور ریکارڈنگ میں محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں زیادہ تعداد ترک نژاد باشندوں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :