شاہ محمود قریشی تنقید کرتے وقت اپنا ماضی یاد رکھیں ، پرویز رشید ،قریشی اس کابینہ میں شامل تھے جس نے آرٹیکل 245نافذ کیا ،بیان

منگل 29 جولائی 2014 06:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی تنقید کرتے وقت اپنا ماضی یاد رکھیں ، شاہ محمود قریشی اس کابینہ میں شامل تھے جس نے آرٹیکل 245نافذ کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی 245نافذ کرنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت کا حصہ تھے جس نے آرٹیکل 245کا نفاذ کیا تھا شاہ محمود قریشی یاد رکھیں ان کی کابینہ نے بھی آرٹیکل 245کا استعمال کیا یار ماضی عذاب ہے یا رب چھین لے ان سے حافظ ان کا ۔