فلپائن ، ہزاروں شہریو ں کا حکومت مخالف مظاہرہ،حکومت کے خلاف نعرے بازی،صدر کا پتلا نذر آتش کیا

منگل 29 جولائی 2014 06:26

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)فلپائن کی پارلیمنٹ میں صدر بینگنو اکینو کے سالانہ خطاب کے موقع پر ہزاروں فلیپینی باشندوں نے حکومت کے خلاف ایک مظاہرے میں حصہ لیا۔ اس مظاہرے میں حکومت کے خلاف نعرے بازی کے علاوہ صدر اکینو کا پْتلا بھی جلایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مظاہرین کو پارلیمنٹ سے تقریباً تین کلومیٹر دور روک دیا تھا۔ اکینو کی حکومت کو عوامی سطح پر کرپشن کے بہت سارے الزامات کے ساتھ ساتھ مواخذے کی تحریکوں کا بھی سامنا ہے۔ سردست صدر اکینو کی حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر کسی حقیقی خطرے کا سامنا نہیں کیونکہ اْن کی جماعت کو بھاری اکثریت حاصل ہے۔