عراق ایشو، امریکی فضائی کارروائیوں کی برطانیہ و فرانس نے حمایت کردی

پیر 11 اگست 2014 03:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے صدر باراک اوباما کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں عراق میں امریکی فضائی کارروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوٴس نے بتایاکہ باراک اوباما کے ساتھ بات چیت میں ان دونوں یورپی رہنماوٴں نے اتفاق کیا کہ عراقی شہریوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جانی چاہیے۔ تاہم ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عراق میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی رد عمل کی اشد ضرورت ہے۔ تینوں رہنماوٴں میں اس بارے میں بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ عسکریت پسند گروپ اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حکمت عملی تیار کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :