ایرا ن ، مسافرطیارہ گرکرتباہ ،40 مسافر ہلا ک ،ہلاک ہونے والے مسافروں میں سات بچے بھی شامل،تاباں ایئرلائنز کا یہ طیارہ مہرآباد سے طبس کی جانب جا رہا تھا، حکا م نے حا دثہ کی تحقیقا ت شروع کر دیں

پیر 11 اگست 2014 03:47

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)ایران میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی صبح ایک چھوٹا مسافر طیارہ تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے سے اڑان بھرتے ہی قریبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی "ارنا" کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا اور فارس کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 18۔

9 بجے پیش آیا۔ تاباں ایئرلائنز کا یہ طیارہ مہرآباد سے طبس کی جانب جا رہا تھا اور دارالحکومت تہران کے قریب آزادی شہر میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ہلاک ہونے والے مسافروں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ طیارہ ایک رہائشی علاقے میں گرا لیکن تاحال اس حادثے سے زمین پر موجود لوگوں میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا نے تہران سے شمال مشرقی شہر طبس جانے والے اس طیارے کے حادثے کی وجہ اس کے ایک انجن میں خرابی بتائی ہے۔

ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں اس کا ہوائی بازی کا شعبہ میں آیا ہے جس کی وجہ سے تہران کو نئے طیاروں کی خریداری اور پرانے جہازوں کے لیے فاضل پرزہ جات حاصل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا رہا ہے۔حکام کے مطابق ایران کی چار فضائی کمپنیوں کے پاس موجود طیارے لگ بھگ 20 سال پرانے ہیں اور یہی جہاز سات ملک میں کروڑ 60 لاکھ مسافروں کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ایران-140 (اینتونوف) ساخت کا طیارہ ہے جسے ایرانی میں یوکرینی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔گذشتہ 25 سال میں 200 سے زیادہ ایرانی طیارے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں جن میں دوہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :