تبت میں مسافر بس تیزرفتاری کے باعث کھائی میں گرگئی،44افراد ہلاک ،11زخمی

پیر 11 اگست 2014 03:45

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)چین کے علاقے تبت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 44افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی علاقے تبت میں مسافروں سے بھری ہوئی بس ایک گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 افراد شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :