راولپنڈی ،چکلالہ ریلوے اسٹیشن سے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار، 2 خود کش جیکٹس برآمد ،ملزمان تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 11 اگست 2014 03:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) راولپنڈی میں حساس اداروں نے چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کر لیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان راولپنڈی سے لاہور جانے والی ریل کار میں سوار ہوئے تاہم حساس اداروں نے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :