بھارتی ریاست اڑیسہ میں بارشیں اور سیلاب،35افراد ہلاک

پیر 11 اگست 2014 03:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)بھارت کی مشرقی ریاستوں میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک سطح سے بلند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست اڑیسہ میں پانی دریا کے بند توڑتا ہوا قریبی آبادی میں داخل ہو گیاجس میں 35سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں ایکڑ پرپھیلی فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ 60ہزار سے زائد افراد نے شیلٹر ہومز میں پناہ لی ہوئی ہے۔ ضلع بارگڑھ کے علاقے میں ایک ڈیم کا پانی 5دیہاتوں میں داخل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :