پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس (آج) ہوگا،قواعد و ضوابط‘ ٹرمز آف ریفرنس اور ٹاسک کی مقررہ وقت میں تکمیل کی حکمت عملی تیارہوگی، ذرائع

پیر 11 اگست 2014 03:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمیٹی کے قواعد و ضوابط‘ ترمیم کے ٹرمز آف ریفرنس اور کمیٹی کے ٹاسک کی مقررہ وقت میں تکمیل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ اجلاس میں سینٹی کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابات 2013ء کے متعلق کی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد‘ وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ممبران بھی شریک ہوں گے۔