ڈی آئی خان،تحصیل کلاچی میں پولیس کا تحریک انصاف کے راہنماء پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے گھر پر چھاپہ، پناہ دینے والے تین افراد گرفتار‘ قاری اکرام چار ساتھیوں سمیت فرار

پیر 11 اگست 2014 03:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس کا تحریک انصاف کے راہنماء پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے گھر پر چھاپہ‘ پناہ دینے والے تین افراد گرفتار‘ قاری اکرام چار ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے جرح جانہ میں ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان صادق حسین بلوچ کی قیادت میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قاری اکرام کے ٹھکانے پر سرچ آپریشن کے دوران چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں قاری اکرام اپنے چار ساتھیوں سمیت جنگل کی طرف فرار ہوگیا تاہم اسے پناہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں قاری اکرام کے چچا اور والد شامل ہیں۔ پولیس نے چھاپے کے دوران چھ خودکش جیکٹس‘ بارودی مواد‘ پرائما کارڈ‘ خودکش جیکٹس کی تاریں اور 13 ریموٹ کنٹرول بم سمیت غیر ملکی ادویات اور مرہم پٹی کا سامان بھی برآمد کیا۔