کالے بادل بھی پاکستان کو بچا نہ سکے، سری لنکن بلے بازوں نے کم روشنی میں 99رن کا ہدف حاصل کر کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دید ی،سری لنکا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ،دوسرا و آخری ٹیسٹ 14اگست سے کولمبو میں کھیلا جائیگا

پیر 11 اگست 2014 03:24

گال( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)سری لنکا کے شہر گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے،کھیل کے آخری روز اندھیرے کے باوجود سری لنکن بلے بازوں نے 99رنز کے تعاقب کامیابی سے کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے صرف 99رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کھیل کے پانچویں اور آخری روز پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں180رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ،

اس طرح سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے21اوورز میں 99رنزکا ہدف ملا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز کی جانب سے ہیراتھ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤ کیا۔ دن کے آغاز میں ہی نائٹ واچ مین سعید اجمل صرف 4 رنز اور احمد شہزاد 16 رنز بناکر واپس پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان یونس خان اور اظہر علی نے کچھ مزاحمت تو کیلیکن رنگانا ہیراتھ کی گیند نے یونس خان کا سفر 13 رنز پر ختم کردیا۔ کپتان مصباح الحق28رنز بناسکے۔ سرفراز احمد نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کی، وہ 52رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پریرا نے دو جبکہ ایرانگا اور پرساد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف تین وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14 اگست سے کولمبو میں کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :