پنجا ب حکو مت نے چوہدری برادران سے سیکیو رٹی وا پس لے لی ، ق لیگ کی تصدیق ،چوہدری برادران کی جان کو خطرہ ہے لہذا وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، وزارت داخلہ، ہمارے نقصا ن کی تمام ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوگی،چوہدری برادران

پیر 11 اگست 2014 03:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)پنجاب حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر چوہدری برادران کو مراسلحہ جاری کر دیا ۔پنجاب حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چوہدری برادران کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری برادران کی جان کو خطرہ ہے لہذا وہ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چوہدری برادران کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ادھر چوہدری برادران نے مراسلے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وولز کے مطابق سکیورٹی دی گئی تھی جو شریف برادران نے واپس لے لی ہے ہمارے خاندان میں سے کسی بھی شخص کو کچھ ہوا تو اس کی تمام ذمہ داری شریف برادران پر عائد ہوگی۔