سرگودھا کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

پیر 11 اگست 2014 03:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)سرگودھا کے قریب پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ سرگودھا کے قریب سلانوالی روڈ پر گاؤں96 شمال میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔پولیس نے حادثے کے فوری بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے جہاز کے ملبے کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔