آزادی و انقلاب مارچ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی میں تاخیر کا امکان

پیر 11 اگست 2014 03:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء) آزادی و انقلاب مارچ کی وجہ سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے میں کچھ تاخیر کا امکان ہےجبکہ افتخار چوہدری کے وکلاء قانونی نوٹس کو چودہ روز گزرنے کے بعد عمران خان کیخلاف دعویٰ دائر کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرچکے ہیں اور وہ سابق چیف جسٹس کے حکم کا انتظار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے عدالت میں دعویٰ دائر کرنے کے معاملات میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے اس کی بڑی وجہ تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور عوامی تحریک کا انقلابی مارچ ہے۔ سابق چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ اس وقت کے گزرنے کا انتظار کیا جائے تاہم ان کے وکلاء مقدمے کیلئے تمامتر تیاریاں مکمل کرچکے ہیں۔