غزہ کی حمایت میں نیویارک سے تل ابیب تک عوام سڑکوں پر آگئے،نیویارک میں خواتین سمیت ہزاروں افراد فلسطین کے پرچم تھام کر احتجاجی مارچ میں شریک ہوئے، مظاہرین نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے

پیر 11 اگست 2014 03:48

نیویارک/لندن/تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اگست۔2014ء)اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اور غزہ کے حق میں نیویارک سے تل ابیب تک عوام سڑکوں پر آگئے، اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات اب تک ڈیڈلاک کا شکار ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکا کے شہر نیویارک سے چلی کے شہر سینتیاگو تک لوگ اہل غزہ کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے، نیویارک میں خواتین سمیت ہزاروں افراد فلسطین کے پرچم تھام کر احتجاجی مارچ میں شریک ہوئے، یہ مظاہرین اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے۔

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں عوام نے سخت سکیورٹی اورپابندی کے باوجود اہل غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا، وہ غزہ سے اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

چلی کے شہر سینتیاگو میں فلسطین کے بڑے پرچم لیکرلوگ اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کیلئے سڑکوں پرنکلے، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد مارچ میں شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

لندن شہربھی اسرائیل کے خلاف نعروں سے گونجتا رہا، اسرائیل کے جنگی جرائم پرغم وغصہ نمایاں تھا۔

جرمن دارالحکومت برلن اور فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے، دوسری طرف حماس کے وفد نے قاہرہ چھوڑنے کی تیار کرلی۔ حماس کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل مطالبات تسلیم نہیں کرتا جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وفد نے بھی حماس کے راکٹ حملے بند ہونے تک مذاکرات کی میز پر بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :