اجنبی لوگوں کی آمد، امریکی وائٹ ہاوٴس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

منگل 23 ستمبر 2014 03:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء )امریکہ کی خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے دوران دو بار وائٹ ہاوٴس میں اجنبیوں کے گھس آنے کے واقعات کے بعد اس کی سکیورٹی کو بڑھا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ سنگین واقعہ جمعے کو اس وقت پیش آیا جب ایک آدمی چاقو لیے وائٹ ہاوٴس میں داخل ہوا جس کی وجہ سے عارضی طور پر وائٹ ہاوس کے کچھ حصہ کو خالی کرنا پڑا۔

حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی ایک شخص سکیورٹی گیٹ کے پاس آیا تاہم دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی صدر براک اوباما اس وقت وائٹ ہاوٴس میں موجود نہیں تھے۔دوسری جانب امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں خفیہ سروس کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے جو سینئیر حکام اور وائٹ ہاوٴس آنے والے دیگر رہنماوٴں کی حفاظت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر امریکی خفیہ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعے کو پیش آنے والے واقعہ میں عمرگونزالسز نامی شخص شامل ہے جو شمالی دروازے سے وائٹ ہاوٴس میں داخل ہوا۔

حکام کے مطابق ویڈیو فوٹیج میں دکھائے جانے والے مناظر میں ایک شخص وائٹ ہاوٴس کے لان میں رکاوٹ پھلانگ کر داخل ہوا اور اس کے بعد نو سینٹی میٹر لمبا چاقو بھی تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ عمرگونزالیز نامی شخص کے وائٹ ہاوٴس میں داخل ہونے سے پہلے ہی صدر باراک اوباما اور ان کی بیٹیاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاوٴس چھوڑ چکی تھیں۔حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد عمرگونزالیز نامی شخص کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد واشنگٹن کے ایک ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔اس واقعہ کے بعد خفیہ سروس کے ایجنٹس نے وائٹ ہاوٴس کے قریب واقعہ گلیوں کی تلاشی بھی لی۔