پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا،سیریز اگلے ماہ دبئی میں کھیلی جائے گی،سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے

منگل 23 ستمبر 2014 02:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا‘ سیریز اگلے ماہ دبئی میں کھیلی جائے گی‘ سیریز میں ایک ٹی ٹونٹی میچ اور تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے‘ ٹی ٹونٹی میں ٹیم کی قیادت شاہد خان آفریدی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں پیر کے روز ٹیم کا اعلان نہ ہوسکا۔ چیف سلیکٹر معین خان کی زیر صدارت اجلاس میں آج (منگل) کے روز ٹیم کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔