امریکی اڈے سے تین افغان فوجی لاپتہ ہوگئے

منگل 23 ستمبر 2014 03:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)امریکہ میں تربیتی مشقوں پر آئے تین افغان فوجی لاپتہ ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فوجی حکام نے بتایا کہ امریکی فوجی اڈے کیپ کوڈ میں علاقائی تعاون تربیتی مشقوں میں شامل تین افغان فوجی گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کو آخری بار گیارہ ستمبر کو کیمپ میں دیکھا گیا تھا حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کی تلاش جاری ہے ۔