بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیاء کے خلاف کرپشن کیس کا آغاز ہوگیا

منگل 23 ستمبر 2014 03:07

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما بیگم خالدہ ضیاء کے خلاف ساڑھے چھ لاکھ ڈالر کی خوردبرد کے دو کرپشن کیسوں کی سماعت پیر ے شروع ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قصور وار ثابت ہونے پر اْنہیں عمر قید تک کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی وجوہات کی بناء پر انہوں نے عدالتی کارروائی میں شریک ہونے سے معذرت کر لی ہے۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیاء نے، جو دو مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں، کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بناء پر بنائے گئے ان مقدمات کا مقصد اْن کی جماعت بی این پی کو تباہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :