چین کے بجائے روس امریکہ پر حملہ کر سکتا ہے،سابق سی آئی اے عہدیدار

منگل 23 ستمبر 2014 03:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)سی آئی اے کے سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے بجائے روس کا امریکہ پر حملے کا امکان ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر سٹیون کیلے نے کہا ہے کہ چین کے بجائے امریکہ کے لئے روس کا خطرہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متنازعہ سمندروں میں چینی آبدوزیں بھی یقین امریکہ کے لئے خطرہ ہیں تاہم حملوں کا زیادہ خطرہ روس سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ چین یا روس کسی بھی ملک کی جانب سے حملے کے خلاف بھر پور دفاع کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :