چین سے بڑی تعداد میں مسلم شہری داعش سے تربیت کیلئے عراق روزانہ ہوگئے ہیں‘ میڈیا رپورٹ

منگل 23 ستمبر 2014 03:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) چینی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین سے بڑی تعداد میں لوگ داعش سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کیلئے عراق فرار ہوگئے ہین‘ ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی صوبے یوغر سے بڑی تعداد میں لوگ عراق اور شام روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ نہ صرف داعش سے تربیت حاصل کریں گے بلکہ وہ عالمی دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات قائم کرکے اپنے نظریات کو چین میں بھی فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی صوبہ سنگیانگ سے رکھنے والے چینی شہریوں کے داعش سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :