نیویارک: ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ، خطے کے اہم مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا، ایران اور سعودی عرب خطے کے دو بااثر ممالک ہیں،ماضی کی غلطیوں سے بچ کر موجودہ بحران کے حل کا متفقہ طریقہ تلاش کرسکتے ہیں،سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل

منگل 23 ستمبر 2014 03:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)ایران اور سعودی عرب کے یوزرائے خارجہ کی ملاقات میں خطے کے اہم مسائل اور دو طرفہ تعلقات زیر غورآئے۔ مشرقی وسطیٰ کے دو اہم حریفوں ،ایران اور سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ملاقات نیویارک میں ہوئی جس میں خطے کے امن اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف انتہائی پرامید نظر آئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ دو اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات سے تعلقات کا نیا دور شروع ہوگا۔ جس سے خطے میں امن آئے گااور دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پوری مسلم امہ کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔ سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے کے دو بااثر ممالک ہیں۔ جو ماضی کی غلطیوں سے بچ کر موجودہ بحران کے حل کا متفقہ طریقہ تلاش کرسکتے ہیں۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں ایران اور سعودی عرب آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ ایک حافظ بشار جبکہ دوسرا باغیوں کا حامی ہے۔ ایران تاحال داعش کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادیوں سے تعاون پر انکار کرتارہاہے۔

متعلقہ عنوان :