ایشین گیمز، تمغوں کی دوڑ میں چین پہلے،جنوبی کوریا دوسرے اورجاپان تیسرے نمبر پر،ایونٹ میں چین نے اب تک 15 سونے،11 چاندی اور 12 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں ، پاکستان ابھی تک ایونٹ میں کوئی میڈل اپنے نام نہ کرسکا

منگل 23 ستمبر 2014 02:48

انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) ایشین گیمز میں چین نے ایک بار پھرمیزبان جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا اور 15 گولڈ میڈلز لیکر پہلی پوزیشن بحال کرلی جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی بھی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے شہر اینچون میں ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلوں کا میگا ایونٹ جاری ہے جس میں چین 15 سونے 11 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن پر کھڑا ہے جب کہ میزبان جنوبی کوریا 13 سونے، 11 چاندی اور 10 کانسی کے میڈل لے کردوسرے نمبر پر ہے، تیسری پوزیشن پر جاپان کا قبضہ ہے جس نے اب تک 7 سونے، 8 چاندی اور 11 کانسی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔

مقابلوں کی اس دوڑ میں منگولیا چوتھے، قازقستان پانچویں، بھارت ایک سونے اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ بارہویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ابھی تک ایونٹ میں کوئی میڈل اپنے نام نہ کرسکا۔

متعلقہ عنوان :