البرکہ بینک ڈومیسٹک ٹی 20 کپ : اسلام آباد لیپرڈز، ایبٹ آباد فالکنز اور لاہور لائنز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ،گروپ سی کے میچ میں آزاد کشمیر، جبکہ گروپ ڈی کے میچ میں بہاولپور کو شکست ،لاہور لائنز نے ڈیرہ مراد جمالی کو آؤٹ کلاس کردیا ، اسلام آباد لیپرڈز نے 34جبکہ ایبٹ آباد فالکنز نے 52رنز سے فتح حاصل کی ،لاہور لائنز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 122رنز سے شکست دی ، اسلام آباد کی جانب سے رضا حسن ، ایبٹ آباد فالکنز کی جانب سے فخر زمان اور لاہور لائنز کی جانب سے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

منگل 23 ستمبر 2014 02:48

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء ) البرکہ بینک ٹی 20کپ میں گروپ سی کے میچ میں اسلام آباد لیپرڈز نے آزاد کشمیر کو 34رنز سے شکست دیدی ، کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آزاد کشمیر نے ٹاس جیت کر اسلام آباد لیپرڈز کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 149رنز بنائے زوہیب احمد 46رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ امداد وسیم نے 27، آفاق رحیم نے 20 اور شان مسعود 14رنز بنا کر نمایاں رہے آزاد کشمیر کی جانب سے نقاش بشارت اور ارسلان ا عارف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

147رنز کے ہدف کے تعاقب میں آزاد کشمیر جاگیرز 19اوورز میں 115رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ حسن رضا کامیاب کھلاڑی رہے جنہوں نے 28رنز بنائے جبکہ عادل گلبہار اور عبدالشکور نے 16,6رنز بنائے 7کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکے اسلام آباد لیپرڈز کی جانب سے شہزاد اعظم اور حسن رضا نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر گل اور جنید نادر نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

رضا حسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ایبٹ آ باد فالکنز نے بہاولپور کو 52رنز سے شکست دیدی ایبٹ آباد فالکنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوور ز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 174رنز کا بڑا ہدف بہاولپور کیلئے کھڑا کردیا ۔فخر زمان 60رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران غلام نے 36رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی دیگر کھلاڑیوں میں یاسر حمید 35،عدنان رئیس نے 23رنز بنائے بہاولپور کی جانب سے محمد مدثر نے 2جبکہ حامد علی نے بھی 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

174رنز کے تعاقب میں بہاولپور کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 122رنز بنا سکی کامران حسین 46رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعیم الدین 27اور فیصل مبشر نے 19رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکا ایبٹ آباد فالکنز کی جانب سے احمد جمال نے 3،فضل ربی اور شکیل احمد نے 2,2کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

ڈومیسٹک ٹی 20البرکہ بینک ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں لاہور لائنز نے ڈیرہ مراد جمالی کو 122رنز کی یکطرفہ اننگز سے شکست دیدی ۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں کافی مہنگا ثابت ہوا لاہور لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے کامران اکمل کے شاندار 70رنز امام الحق 38اور عابد علی 36رنز بنا کر نمایا ں رہے ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے محمد شبیر نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

174رنز کے ہدف میں ڈیرہ مراد جمالی کی پوری ٹیم 14اوورز میں صرف 55رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی نجیب اللہ کے 22رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی اد ا نہ کرسکا عابد علی نے 12رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکا ۔ لاہور لائنز کی جانب سے محمد آفتاب اور اظہر علی نے 3,3کھلاڑیوں کو جبکہ قیصر اشرف اور جنید ضیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔کامران اکمل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔