کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے نئے تعینات ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی ملاقات

منگل 23 ستمبر 2014 02:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے نئے تعینات ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی ملاقات۔نئے تعینات ڈاکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے آج وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صوبہ سندھ میں مجموعی امن وامان کی صورتحال اور باالخصوص کراچی میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن سے متعلق امورپر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقعے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے امن وامان کی صورتحال میں بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی میں بلاتفریق جاری ٹارگٹیڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا تاکہ کراچی کے لوگوں کو پر امن اور ساز گار ماحول فراہم کیا جاسکے۔