تربت، دو گروپوں کا مسلح تصادم‘ مقامی سردار میر یعقوب سمیت 11 افراد جاں بحق

منگل 23 ستمبر 2014 03:00

تربت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) تربت میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں مقامی سردار یعقوب سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز تربت کے علاقے بالگدڑ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مقامی سردار میر یعقوب سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بند کرایا تاہم پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کردیا۔