ہری پور،ٹرک دو کاروں پر چڑھ گیا،پانچ خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ،3شدید زخمی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کارین بری طرح پچک گئی تھیں اور انہیں کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالاگیا،ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

منگل 23 ستمبر 2014 02:56

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء)تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود جی ٹی روڈ دیدن کے مقام پر ٹرک دو کاروں پر چڑھ گیا اور خوفناک تصادم میں پانچ خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور پہنچایا گیا ۔حادثہ دو کاروں کے اوورٹیک کرنے اور ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ۔

ٹرک ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا ۔حادثے میں دونوں کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاندان افغانی تھا جبکہ دوسری گاڑی میں راولپنڈی کا رہائشی خاندان ہری پور محلہ سوہا میں رشتہ داروں کو ملنے آرہا تھاکہ حادثہ کا شکار ہوگیا،ہسپتال میں زخمی اور ان کے رشتہ داروں کی چیخ وپکار سے انتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے کو آئے۔

جاں بحق ہونے والو ں میں ماں بیٹا اور دو حقیقی بھائی شامل تھے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کارین بری طرح پچک گئی تھیں اور انہیں کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالاگیا۔تھانہ کوٹ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :