پیپلزپارٹی سے اختلافات،مسلم لیگ ق کا گلگت بلتستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان ،سپیکر کو آج اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دیں گے ،مرزا حسین

منگل 23 ستمبر 2014 03:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی سے اختلافات کے بعد مسلم لیگ ق نے گلگت بلتستان حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق گلگت بلتستان کے صدر مرزا حسین کا کہنا ہے کہ منگل کو سپیکر کو اپوزیشن میں بیٹھنے کی درخواست دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن میں ملوث ہے اس حکومت کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے یاد رہے کہ گلگت بلتستان حکومت میں مسلم لیگ ق کے تین وزراء شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :