عبدالقادرگیلانی کے سیکورٹی گارڈ محمدخان کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادرگیلانی کے سیکورٹی گارڈ محمدخان کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے 14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاہے ملزم کوتھانہ ڈیفنس بی پولیس نے سخت سیکورٹی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جہاں پولیس نے ملزم سے تفتیش کرنے کے لئے دس دن کے ریمانڈکی استدعاکی گئی جبکہ ملزم کے وکیل کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد پولیس کی درخواست رد کرتے ہوئے ملزم کوچودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیاہے واضح رہے کہ تین روزقبل مبینہ طورپرپروٹوکول کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تئیس سالہ نوجوان طالبعلم ملک طاہرکو عبدالقادرگیلانی کی موجودگی میں ان کے گن مینوں نے بربریت کامظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں مارکرکھوپڑی اڑادی تھی جوموقع پرہی خالق حقیقی سے جاملا تھا جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوکرگیلانی ہاوس گھس گئے تھے اہلخانہ وعوام کے احتجاج کے بعد پولیس نے عبدالقارگیلانی،اس کے گین مینوں محمدخانس وغیرہ کیخلاف قتل وانسداددہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا مقدمہ کے اندراج کے بعدگیلانی فیملی نے فائرنگ کرنے والے گن مین خان محمد کوپولیس کے حوالے کردیاتھا جس کوگزشتہ روزپولیس نے ریمانڈکے لئے عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے اسے شناحت پریڈ کیلئے جیل بھجوادیا۔