ہمارے جوانوں نے پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیکر منہ بند کردیا ہے ، نریندر مودی ، اب پاکستان دوبارہ حملوں کی جرات نہیں کرسکتا ، بھارتی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 09:07

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج کا منہ بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مودی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ایل او سی پر ہمارے جوانوں کی جانب سے پاک فوج کو منہ توڑ جواب دیئے جانے کے بعد اب پاکستان دوبارہ حملوں کی جرات نہیں کریگا ۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت ایل او سی پر فائرنگ سے متاثر ہونیوالے اور نقل مکانی کرنیوالوں کو مناسب تلافی فراہم کریگی انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنیوالوں کو صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر منہ کھولنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :