مہمند ایجنسی ،یکہ غنڈ کے علاقے پڑانگ درہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ، ایک اہلکار شہید دو زخمی، تین دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:04

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) یکہ غنڈ کے علاقے پڑانگ درہ میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار شہید دو زخمی جبکہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پڑانگ درہ میں جمعہ کی شام سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے تین شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :