لاہور، ورلڈ کبڈی لیگ ، خالصہ وارئیرز نے لاہور لائنز کوہرا دیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) ورلڈ کبڈی لیگ کے چھٹے مرحلے میں بھارت کے شہر بھٹنڈا میں کھیلے جانے والے میچ میں خالصہ وارئیرزنے سپورٹس بورڈ پنجا ب کی ٹیم لاہور لائنز کو 64-55 سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بھٹنڈا کے ہا کی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا مگر کامیابی اس کے مقدر میں نہ آئی ۔ لاہور لائنز کے سٹاپرز اور ریڈرز نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا ۔ جس پر شائقین نے ان کو بھرپور داد دی ۔

متعلقہ عنوان :