اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی‘ اسلام آباد کے شہری وحید کمال نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ نواز شریف مہران بینک سکینڈل میں ملوث رہے ہیں اور وہ وزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں رہے انہیں نااہل قرار دیا جائے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مقدمہ کی سماعت کی دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :