لاہور، پنجاب حکومت کا صوبے میں نئی یونیورسٹی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں ایک نئی یونیورسٹی ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کیلئے بے مثال جدوجہد اورقربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔