عام انتخابا ت میں دھاندلی ہوئی ،عمران خان،اب مڈٹرم الیکشن نہیں ملک بھر میں دوبارہ الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ملتان جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 07:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابا ت میں دھاندلی ہوئی اب مڈٹرم الیکشن نہیں ملک بھر میں دوبارہ الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں ملتان جلسے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام ملنا قوم کیلئے قابل فخر ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی کو تعلیمی خدمات پر نوبل انعام ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سچ بولنا شروع کر دیا ہے۔ جو دھاندلی ہوئی اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔ اب مڈٹرم نہیں بلکہ دوبارہ الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں مْک مْکا تھا۔ یہ ثابت ہو گیا کہ 2013ء کے انتخابات ریٹرنگ افسران کا الیکشن تھا۔ سابق چیف جسٹس بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے۔ عمران خان کے ہمراہ ان کے قریبی عزیز، علیم خان اور دیگر قریبی ساتھی ملتان روانہ ہوئے ہیں -