شام میں داعش کا کرد فوج کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ، فضائی بمباری میں 18 افراد ہلاک، جنگجووٴں نے شدید جھڑپوں کے بعد قصبہ کوبانی کے 40 فیصد علاقے پر بھی قبضہ کرلیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:18

دمشق((اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء)شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں داعش کے جنگجووٴں نے کرد فوج کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا جبکہ شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں شدید جھڑپ کے بعد داعش کے جنگجووٴں نے کرد آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ قصبے کے 40 فیصد علاقے پر داعش کا قبضہ ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملوں کے بعد داعش کو پسپائی کا سامنا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر شام کے مشرقی علاقے میں جنگجووٴں نے اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔دوسری جانب شام کے جنوبی حصے میں فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فوج نے جنگجووٴں کے زیر تسلط علاقے ہارا میں فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں عام افراد مارے گئے۔واضح رہے کہ شام میں جنگجو تنظیم داعش نے ایک مرتبہ پھر سرحدی علاقے سرکوبی پر قبضہ کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں،

متعلقہ عنوان :