سابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کی صدر اوباما پر کڑی تنقید، اوباما انتظامیہ کو پچاس سال کی بدترین حکومت قرار دیدیا

منگل 14 اکتوبر 2014 09:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)گزشتہ سال ریٹائر ہونے والے سابق امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اوباما انتظامیہ کو پچاس سال کی بدترین حکومت قرار دیا ہے۔اپنی نئی کتاب میں لیون پنیٹا نے باراک اوباما کی پالیسیوں اور اور طرز صدارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں صدر دوسروں سے کٹ کر رہ جاتا ہے اور پالیسی فیصلوں میں مشاورت نہیں کی جاتی۔

پنیٹا نے مزید کہا کہ اوباما اپنا نکتہ نظر ایسے پیش کرتے ہیں جیسے وہ قانون کے پروفیسر ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پچاس سال میں وہ واشنگٹن میں اچھی اور بری ہر طرح کی انتظامیہ دیکھ چکے ہیں، لیکن اہم ملکی معاملات پر تعطل ظاہر کرتا ہے کہ اوباما انتظامیہ بدترین ہے۔ سابق وزیر دفاع نے واشنگٹن میں اس جمود کا ذمہ دار کانگریس کو بھی قرار دیا۔