شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، جنوبی کوریا ، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے میں کوریائی خطے میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا ایشو شامل نہیں ،ترجمان وزارت دفاع

منگل 14 اکتوبر 2014 09:05

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ۔ جبکہ امریکہ سے آئندہ وزائے دفاع مذاکرات کے ایجنڈے میں میزائل کی تنصیب کا ایشو شامل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر باراک جیون چائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوریائی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کوریائی خطے میں استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات انتہائی اہم ہیں دریں اثناء جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے ترجمان کیم مائن سیوک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ 23اکتوبر کو ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے میں کوریائی خطے میں امریکی میزائل نظام کی تنصیب کا ایشو شامل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزرائے خارجہ 23اکتوبر کو واشنگٹن میں مشاورتی مذاکرات کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :