افغان امریکہ سکیورٹی معاہدہ،کابل میں شہریوں کااحتجاج ،معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکا کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا حکو مت فیصلے پر نظر ثا نی کر ے ، مظا ہر ین

منگل 14 اکتوبر 2014 09:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکا کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ معاہدے کے تحت امریکی فوج 2014ء کے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔ افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے کے دوران افغان شہریوں نے امریکا سے کیے جانے والے سیکورٹی معاہدے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکا کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا ہے کیونکہ اگر امریکا مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے افغانستان فوری طور پر چھوڑ دینا چاہئے، لیکن اس معاہدے کے ذریعے وہ افغانستان پر قانونی طور پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ معاہدے کے تحت 10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :