سپیکر قومی اسمبلی عمران خان ،مراد سعید اور غلام سرور خان کا انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی ارکان نہیں آئے

منگل 14 اکتوبر 2014 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق پیر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،مراد سعید اور غلام سرور خان کا انتظار کرتے رہے لیکن پی ٹی آئی ارکان گزشتہ روز بھی نہیں آئے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے معاملے کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے پی ٹی آئی کے چیف عمران خان ،مراد سیعد اور غلام سرور خان کو بلایا ہو تھا لیکن یہ ارکان سپیکر کے سامنے پہیش نہیں ہوئے جبکہ سپیکر آئند دنوں سے ٹیلی فون پر تصدیق کا عمل شروع کر یں گے تب بھی تصدیق نہ ہوئی تو وزارت قانون اور اٹارنی جنرل سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کر یں گے