ہانگ کانگ ،احتجاجی مظاہروں کے مقاما ت پر پولیس اہلکاروں کا اجتماع،کاروبار زندگی مفلوج، پولیس کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش ، مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں

منگل 14 اکتوبر 2014 09:10

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) احتجاج کے ان مقامات پر ہانگ کانگ کے درجنوں پولیس اہلکاروں کا ا جتماع منعقدہو،جہاں جمہوریت نواز مظاہرین دو ہفتوں سے زائد عرصے سے احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایشیائی مالیاتی گڑھ کے بعض حصوں میں کاروبار زندگیمفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔انتہائی نمایاں جیکٹس پہنے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ہانگ کانگ کے معروف ترین وسطی علاقہ میں نظارت بحریہ میں اہم احتجاجی مقام سے کم از کم ایک رکاوٹ کو ہٹا دیا،یہ بات وقوعہ پر موجود ا فرانسیسی خبررساں ادارے کے ایک نامہ نگار نے بتائی ہے۔

تاہم یہ پولیس اہلکار ہنگاموں پر قابو پانے والے ہتھیاروں سے لیس نہیں تھے،ٹیلی ویژن اطلاع کے مطابق پولیس اہلکار احتجاج والے ایک اور مقام مونگ کوک پر بھی جمع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے جو چین سے سابق برطانوی نوآبادی کو مکمل جمہوریت سے نوازنے کا مطالبہ کر رہے ہیں،گزشتہ پندھرواڑے سے ہانگ کانگ کے بعض حصوں میں کاروبار حیات درہم برہم کردیا ہے۔

اس کی وجہ سے محاصروں اور بڑے پیمانے پر افراتفری کے مخالف عناصر کے ساتھ جھڑپیں ہورہی ہیں،بار بار منتشر ہونے کا حکم دےئے جانے کے باوجود ریلیوں نے مستقل ٹھکانہ بنالیا ہے۔جہاں خیمے پورٹیبل مشاورز اور لیکچر کے مقامات بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ شاموں کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔اتوار کو شہر کے برسرپیکار رہنما لیونگ چن ہانگ نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے بیجنگ کے مؤقف کو تبدیل کرنے اور آزادانہ انتخابات کرانے کے بہت کم امکانات ہیں۔

ستمبر کے اواخر میں ریلیوں پر اشک اور گیس کے گولے برسانے پر پولیس پرنکتہ چینی کے بعد شہر کے منتظم اعلیٰ نے کہا کہ اگر حکومت کو احتجاجی مقامات کو صاف کرنا پڑا تو پولیس طاقت کا کم سے کم استعمال کرے گی۔ اس دوران پولیس کے افراتفری پر قابو پانے کی کوشش کے دوران شہر کے وسط میں احتجاج کے اہم مقام پر پیر کو ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز مظاہرین اوردرجنوں ماسک پہنے ہوئے افراد کے درمیان تصادم ہوگیا۔

ماسک پہنے ہوئے افراد نے نظارت بحریہ کے مقام پر رکاوٹیں پہنچا دیں تاہم مظاہرین نے رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی اور ان افراد کو پیچھے دھکیل دیا۔مظاہرین نے”ہتھیار،ہتھیار“اور”تلاشہ کو گرفتار کیا جائے“ کے نعرے لگائے،پولیس نے جس نے ماسک پہنے ہوئے افراد کو گھیرے میں لے لیا،دو افراد کو زمین پر گرادیا۔قبل ازیں ہا ہانگ کانگ کی پولیس نے پیر کو علی الصبح جمہوریت نواز مظاہرین کی طرف سے پندرہ روز قبل سڑکوں پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے،اس کا مشاہدہ اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے کیا ہے۔

پولیس نظارت بحریہ میں احتجاج کے اہم مقام کے کناروں پر کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے کودپڑی ہے۔پولیس نے رات کو مظاہرین کی تعداد میں کمی کے بعد بعض مظاہرین کو ان کی بے خبری میں حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :