الیکشن کمیشن میں 886ارکان اسمبلی نے تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کر ائیں

منگل 14 اکتوبر 2014 09:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 1174ارکان اسمبلی میں سے 886ارکان اسمبلی نے تاحال گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کر ائیں جبکہ وزیر سیفران جنرل (ر)عبدلقادر بلوچ ،وزیر انسانی وسائل صدرالدین شاہ راشدی اور وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک سمیت دیگر اہم اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن کی جانب سے اعداد وشمار کے مطابق سینیٹ سے 98،قومی اسمبلی سے 273،پنجاب سے 242،سندھ سے 134،صوبہ خیبر پختونخوا سے 85اور بلوچستان سے 54جمع کرائے ہیں جبکہ ابھی تک 284ارکان اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے جن میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،وزیر مملکت مولانا عبدلغفور حیدری ،پاکستان تحریک انصاف کے اسد عمر،وزیر سیفران جنرل ر عبدلقادر بلوچ ، وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی ،میاں محمود الرشید ،گلزار احمد خان اور سینیٹر وقار نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں ۔