وزیراعظم سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

منگل 14 اکتوبر 2014 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے پیر کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں میاں نجیب الدین اویسی، سردار ممتاز خان ٹمن، ملک شاکر بشیر اعوان، چوہدری اسد الرحمن، شیخ محمد اکرم اور صاحبزادہ فیض الحسن شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال ، جاری ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال گیا گیا، وزیر اعظم نے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل اور عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کریں،