الیکشن کمیشن کا این اے 149میں ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کے لیے وزارت داخلہ کو رینجر تعینات کرنے کیلئے خط

منگل 14 اکتوبر 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 149میں ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد کے لیے وزارت داخلہ کو رینجر تعینات کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ملتان میں این اے 149کے ضمنی انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ انتخاب کے دن رینجر تعینات کی جائے تاکہ پر امن انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی کہ ضمنی انتخاب ملتوی کیے جائے ان کی درخواست لایکشن کمیشن نے مسترد کر دی ہے واضع رہے کہ یہ نشست مخدوم جاوید ہاشمی کی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔