افغانستان ، نیٹو قافلے کے نزدیک خود کش حملہ ، تین افراد ہلاک ،چھ زخمی

منگل 14 اکتوبر 2014 09:05

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) افغانستان میں خود کش حملہ آور کے نیٹو قافلے پر حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقیوال نے بتایا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع غنی خیل میں خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو نیٹو قافلے کی گاڑی کے نزدیک اڑا دیا ۔ جس کے نتیجے میں تین راہگیر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال داخل کرادیا گیا دھمکیوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔