آئیسکو نے وا جبا ت کی عدم ادائیگی پر عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کی بجلی کا ٹ دی ،عمران خان کی رہائشگاہ میں تین میٹر نصب ہیں دو میٹر گھر اور ایک ٹیوب ویل کا ہے۔ ایک میٹر کا بل 87637‘ دوسرے کا 14174 اور تیسرے میٹر کا بل 28955 روپے ہے۔ آئیسکو حکام

منگل 14 اکتوبر 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں واقع رہائشگاہ کی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کاٹ دی۔

(جاری ہے)

آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد میں واقع رہائشگاہ بنی گالا میں بجلی کے تین میٹر نصب ہیں دو میٹر گھر اور ایک ٹیوب ویل کا ہے۔

ایک میٹر کا بل 87637‘ دوسرے کا 14174 اور تیسرے میٹر کا بل 28955 روپے ہے۔ انہوں نے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل ادا نہیں کئے۔ واجبات کی ادائیگی کیلئے آئیسکو نے انہیں کئی نوٹس بھی بھجوائے تاہم انہوں نے ان نوٹسوں کی کوئی پرواہ نہیں کی اور بلوں کی ادائیگی نہیں جس پر ان کی رہائشگاہ پر نصب بجلی کے تینوں میٹروں کی بجلی کاٹ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :