آئی سی سی نے فواد عالم کے متنازعہ کیچ کا نوٹس لے لیا، سلپ پوزیشن سے شارٹ لیگ پوزیشن پر جا کر کیچ کرنے والے اسمتھ کے معاملے پر امپائرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں ، بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی پوزیشن تبدیل کرنے کی چالاقی پر حتمی فیصلہ امپائر کا ہی ہو گا اگر فیلڈر کی اس پھرتی سے بلے باز کا کھیل متاثر ہوا تو گیند کو قانون کے مطابق DEADقرار دیا جا سکتا ہے، آئی سی سی

منگل 14 اکتوبر 2014 08:52

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فواد عالم کے متنازعہ کیچ کا نوٹس لے لیا۔ ابوظہبی میں ہونے والا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ فواد عالم کے متنازعہ کیچ کی وجہ سے میڈیا کی توجہ بنا رہا جس پر اب آئی سی سی نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ کی عالمی تنظیم نے واضح کیا ہے کہ سلپ پوزیشن سے شارٹ لیگ پوزیشن پر جا کر کیچ کرنے والے اسمتھ کے معاملے پر ایم سی سی میں زیر غور لایا گیا ہے جس کے بعد امپائرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی پوزیشن تبدیل کرنے کی چالاقی پر حتمی فیصلہ امپائر کا ہی ہو گا اگر امپائر سمجھے کہ فیلڈر کی اس پھرتی سے بلے باز کا کھیل متاثر ہوا ہے تو گیند کو قانون کے مطابق DEADقرار دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :